واپڈا نے ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو 25،25 لاکھ روپے کے نقد انعام سے نواز دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)واپڈا نے ٹوکیو اولمپکس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو 25،25 لاکھ روپے کے نقد انعام سے نواز دیا۔واپڈا ہاؤس لاہور میں ٹوکیو اولمپکس میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اتھلیٹ ارشد ندیم اور ویٹ لفٹر طلحہ طالب کے اعزاز میں تقریب ہوئی، جس میں چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے جیولین تھرو میں پانچویں پوزیشن پانے والے ارشد ندیم اور ویٹ لفٹنگ میں پانچویں نمبر پر آنے والے طلحہ طالب کو پچیس پچیس لاکھ روپے کےانعامی چیک دئیے گئے۔ ارشد ندیم کے کوچ فیاض بخاری کو پانچ لاکھ روپے دئیے گئے۔ جونیئر ٹینس چیمپیئن ابوبکر طلحہ کو پچاس ہزار کا چیک دیا گیا۔چئیرمین واپڈا کا کہنا تھا کہ ادارے کو اولمپکس میں نمیاں کارکردگی دکھانے والے ان کھلاڑیوں پر فخر ہے۔ ارشد ندیم اور طلحہ طالب پر فخر ہے ارشد ندیم اور طلحہ طالب نے دنیا میں پاکستان کا پرچم لہرایا۔ دونوں اتھلیٹس نے محدود وسائل کے باوجود بہترین کارکردگی کا دکھائی ۔ پاکستان واپڈا کھلاڑیوں کی بہبود اور کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر