’سالماتی فارمنگ‘ سے پودوں میں کم خرچ اور بہتر ویکسین تیار کی جاسکے گی

کوبیک(نیشنل ٹائمز)سائنسدانوں نے پودوں کے اندر ویکسین کے لیے ضروری پروٹین اور خام مال تیارکرنے میں اہم پیشرفت کا اعلان کیا ہے۔پھلوں، سبزیوں اورپودوں میں حفاظتی ویکسین پر ایک عرصے سے کام جاری ہے۔ ٹرانسجینک عمل کی بدولت ایک دن یہ بھی آسکتا ہے کہ بچوں کو چھ حفاظتی ٹیکوں کی بجائے چھ کیلے کھلانے سے بھی ویکسینیشن کا عمل پورا ہوجائے۔ ایسی ہی ایک خبر کینیڈا سے بھی موصول ہوئی ہے۔کوبیک میں واقع یونیورسٹی آف لاول کے پروفیسر گیری کوبنجر اور ہیوز فاؤسٹر بووینڈو نے اپنی برسوں کی تحقیق جرنل سائنس میں پیش کی ہے جس میں ’سالماتی فارمنگ‘ (مالیکیولر فارمنگ) کا تصور پیش کیا گیا ہے۔ اس کی بدولت پودوں میں بعض جینیاتی تبدیلیاں کرکے انہیں ویکسین کے لیے اہم اجزا اور پروٹین تیار کرنے کے قابل بنایا جاتا ہے اور اسے کم خرچ اور مؤثر تدبیر کے طور پر پیش کیا ہے۔عموماً ہم بیکٹیریا اور یوکیریوٹک طریقہ کار سے بہت ہی مؤثر ویکسین تیار کررہے ہیں۔ لیکن ان کی تیاری پر بہت خرچ اٹھتا ہے۔ اس کے مقابلے میں پودوں اور سبزے سے ویکسین سازی ایک بہت کم خرچ نسخہ بھی ثابت ہوگا اور ان کے لیے بہت زیادہ وسائل کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔ایک اور تحقیق بتاتی ہے کہ پودوں سے بنی ویکسین عام ویکسین کے مقابلے میں بہت زیادہ امنیاتی طاقت رکھتی ہے۔ بلکہ پودوں میں ان کی بہت زائد مقدار تیار کی جاتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان پودوں کی سبزیوں اور پھلوں کو کھاکر اسے ویکسینیشن کا عمل کہا جاسکتا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکی ایف ڈی اے نے پودوں سےبنی ایک ویکسین کی منظوری دی ہے جو گوشر مرض کے خلاف کامیابی سے استعمال ہورہی ہے۔ اسی طرح کورونا وبا سے پہلے بھی پودوں سے تیارکردہ انفلوئنزا ویکسین فیز تھری کلینکل ٹرئلز کا حصہ بنی ہوئی تھی۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع
ایران کے ساتھ معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر کو دستخط ہو سکتے ہیں، ٹرمپ
ایف بی آر نے کھانے پینے، گھریلو استعمال کی اشیاء پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر