ارب پتی مرزا آفریدی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے حکومتی امیدوار نامزد

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے مرزامحمدآفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کردیا۔وزیر اطلاعات شبلی فراز نے ٹوئٹ کیا کہ مرزا محمد آفریدی کا تعلق خیبرپختوانخواسے ہے۔مرزا محمد آفریدی سابق فاٹا سے سینیٹر ہیں،فیصلہ حکومتی اور اتحادی ارکان کے اعزاز میں ظہرانے کے بعد کیا گیا۔مرزا محمد آفریدی ارب پتی بزنس مین ہیں۔مرزا محمد آفریدی چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے قریبی ساتھیوں میں شمار کئے جاتے ہیں۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے حکومتی سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔وزیراعظم عمران خان کی طرف سے دیے جانے والے سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانے میں وفاقی وزرا، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور دیگر پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ وزیر اعظم کے ظہرانے میں 40 سے زائد سینیٹرز موجود تھے۔جی ڈی اے کے سینیٹر سید مظفر حسین شاہ وزیر اعظم کے ظہرانے میں شریک نہیں ہیں۔ایم کیو ایم کے سینیٹرز فروغ نسیم اور خالدہ اطیب غیر حاضر ہیں۔ ذرائع کے مطابق فروغ نسیم امریکا کے دورے پر ہیں اور وہ دبئی پہنچ چکے ہیں۔ کل سینیٹ چیئرمین کے انتخاب سے قبل پاکستان پہنچ جائیں گے۔



  تازہ ترین   
مشرقِ وسطیٰ میں تنازع کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں: عاصم افتخار
امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے: صدر ٹرمپ
یمنی سرحد سے متصل 2 علاقوں سے حملوں کا خدشہ، سعودی شہریوں کو الرٹ جاری
بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار، ویمنز ٹیم کا بھی محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار
سویڈن پارلیمانی انتخابات، ابتدائی نتائج کے مطابق بائیں بازو کی جماعتیں آگے
ایران کے سخت گیر دھڑے نے امریکا کے ساتھ امن معاہدہ سبوتاژ کیا، امریکی اخبار
ایران نے جنگ شروع نہیں کی، دفاع پر مجبور ہوا: مسعود پزشکیان
موٹرسائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر