طالبان کا افغانستان میں ’جنگ ختم ہونے‘ کا اعلان

کابل (نیشنل ٹائمز ) دوحا: طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع صدارتی محل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ملک میں جنگ ختم ہونے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی نشریاتی ادارے ’الجزیرہ ‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے کہا کہ آج افغان عوام اور مجاہدین کے لیے عظیم دن ہے۔ انہیں اپنی 20 برس کی قربانیوں اور جدوجہد کا پھل مل گیا ہے۔ خدا کا شکر ہے کہ ملک میں جاری جنگ ختم ہوئی، ہم اپنے مقصد تک پہنچ چکے ہیں جو کہ اپنے ملک اور عوام کی آزادی تھا۔ افغانستان کی نئی حکومت کی نوعیت جلد واضح ہو جائے گی، ہم تمام افغان رہنماؤں سے بات چیت کے لیے تیار ہیں اور ان کے تحفظ کی ضمانت دیتے ہیں۔محمد نعیم نے کہا کہ ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ کوئی ہماری زمین پر کسی کو نشانہ بنائے اور ہم دوسروں کو کوئی نقصان پہنچانا نہیں چاہتے۔ طالبان الگ تھلگ نہیں رہنا چاہتے، وہ دنیا کے ساتھ پرامن تعلقات کے خواہاں ہیں، امید ہے غیر ملکی قوتیں افغانستان میں اپنے ناکام تجربےنہیں دہرائیں گی۔افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورتحال پر بات چیت کے لیے افغانستان کی سیاسی قیادت کے دو وفود پاکستان میں موجود ہیں جو پاکستان حکام سے مذاکرات کے ساتھ ساتھ آئندہ کی صورت پر مشاورت کریں گے۔دوسری جانب گزشتہ روز طالبان نے انتہائی سرعت کے ساتھ کابل میں داخل ہوکر افغان صدارتی محل پر قبضہ کرلیا تھا، جس کے بعد افغان صدر اشرف اور نائب صدر امراللہ صالح الگ الگ طیاروں کے ذریعے پڑوسی ملک تاجکستان چلے گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
حکومت بجلی کی قیمتوں میں تبدیلی کا بوجھ کم آمدنی والے پاکستانیوں پر نہ ڈالے: آئی ایم ایف
وزیرِاعظم کا طارق رحمان سے رابطہ، کامیابی پر مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت دی
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اسلام آباد بزدلانہ دہشتگرد حملے کی مذمت
سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 26 دہشت گرد گرفتار
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 14 افراد جاں بحق
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ناکام، اسلام آباد کے 3 مقامات پر دھرنا جاری
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر