کون بنے گا چیئرمین سینٹ ؟ زرداری ،فضل الرحمن ٹیلی فونک رابطے کےبعد’’ نمبر گیم‘‘ سامنے آگئی

کراچی(نیوز ڈیسک)سینٹ الیکشن سے ایک روز قبل ہی آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان اہم ٹیلی فونک رابطہ ہوا ،دونوں رہنماؤں کا پی ڈی ایم کے امیدواروں کی کامیابی یقینی بنانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ،آصف علی زرداری نے چیئرمین سینٹ الیکشن سے متعلق بڑ ادعویٰ کرتے ہوئے کہا پی ڈی ایم کو سینیٹ میں حکومت پر واضح برتری حاصل ہے۔تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری ایک دفعہ پھر ایک زرداری سب پر بھاری والی گیم کیلئے متحرک ہو چکے ہیں ،سینٹ الیکشن سے ایک روز قبل ہی زرداری نے مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور کہا کہ پی ڈی ایم کو سینیٹ میں حکومت پر واضح برتری حاصل ہے،یوسف رضا گیلانی اور عبدالغفور حیدری کی کامیابی کیلئے پرامید ہیں،انہوں نے کہا ہوم ورک مکمل ہے، تمام اراکین نے حمایت کا یقین دلایا ہے۔پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں حکومت ہارس ٹریڈنگ کی کوشش کررہی ہے،حکومت نے ہمارے اراکین کو توڑا تو سب عوام کے سامنے لائیں گے، عمران خان کے منہ سے اخلاقیات کی باتیں اچھی نہیں لگتیں،ہمارے اراکین پر صادق سنجرانی کو ووٹ دینے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے،ہماری جیت کو شکست میں بدلا گیا تو سب نامعلوم سامنے لائیں گے،آصف علی زردای اور فضل الرحمن نے بڑادعویٰ کرتے ہوئے کہا نمبرز ہمارے پاس ہیں،حکومت صرف ہارس ٹریڈنگ کرکے ہی جیت سکتی ہے۔واضح رہے اس سے قبل مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے ، ہمارے سینیٹرز کو فون کالز کی جارہی ہیں، ہمارے سینیٹرز سے کہا جارہا ہے ۔ پی ڈی ایم امیدوار کو ووٹ نہ دیں، بعض سینیٹرز نے ثبوت ریکارڈ کرلئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سینیٹرز نے ثبوت کو ریکارڈ کرلیا ہے ۔مریم نواز نے مولانا فضل الرحمن کیا بیان بھی ری ٹویٹ کیا جس میں فضل الرحمن نے کہا کہ ہماری جیت کو شکست میں بدلا گیا تو سب نامعلوم کو سامنے لائیں گے۔ پی ڈی ایم نے سینیٹ چیئرمین کے لیے یوسف رضا گیلانی کو امیدوار بنایا ہے جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے مولانا عبدالغفور حیدری کو امیدوار بنایا ہے۔ سینیٹ چیئرمین کے لیے انتخاب کل ہو رہا ہے۔ بظاہر اپوزیشن کو برتری حاصل ہے تاہم حکومت صادق سنجرانی کو انتخاب جتوانے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔



  تازہ ترین   
جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور خوشحالی مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے: صدر، وزیراعظم
ایران کے جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، ایرانی میڈیا
سعودی عرب کی کویت، بحرین اور اردن پر ایرانی حملوں کی سخت مذمت
متحدہ عرب امارات کا کشیدگی میں فوری کمی اور مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ
قومی اتحاد اور سپریم لیڈر کی رہنمائی ایران کا سب سے بڑا سرمایہ ہے، صدر پزشکیان
ٹرمپ کی ہدایت پر امریکی فوج نے ایک بار پھر ایران پر فضائی حملوں کا آغاز کر دیا
ٹرمپ دو اہم سفارتی کامیابیوں کو تباہ کر کے امن کی بات کر رہے ہیں، ایرانی سفیر
وانا میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام، بارود سے بھری گاڑی تباہ، ایک خارجی ہلاک، 5 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر