کابل(نیشنل ٹائمز)افغان صدر اشرف غنی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور وہ نائب صدر امراللہ صالح سمیت ٹیم کے دیگر اراکین کے ہمراہ ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان صدر تاجکستان پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان کی سب سے بڑی مسجد فیصل مسجد کو کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر بند کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رش کی وجہ سے کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے اس لیے فیصل مسجد کو عوام کے لیے فی الحال بند کیا جارہا ہے۔لاڑکانہ کے علاقے کچے میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جب کہ 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا ہےافغان صدر اشرف غنی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے اور وہ نائب صدر امراللہ صالح سمیت ٹیم کے دیگر اراکین کے ہمراہ ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان صدر تاجکستان پہنچ گئے ہیں۔بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر مظلوم کشمیریوں، سکھوں اور دیگر اقلیتوں کی جانب سے بھارتی سفارتخانے کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین میں مرد و خواتین سمیت بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات درج تھے۔جمیکا: کنگسٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک پاکستان نے دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز پر 124 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔وزیراعظم نے افغانستان کی صورتحال پر قومی سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے جس میں وفاقی وزرا سمیت عسکری حکام بھی شرکت کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔راولپنڈی: راولپنڈی میں کورونا وائرس نے خطرناک صورتحال اختیار کرلی اور مثبت کیسز کی شرح 14.51 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔کابل ایئرپورٹ پر امریکی طیاروں کی آمد کے باعث قومی ایئرلائن کے پھنسنے والے دونوں طیارے مسافروں کو لے کر وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ اسلام آباد: وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کل وزیر اعظم یکساں تعلیمی نصاب کی باقاعدہ لانچنگ کریں گے۔ وفاقی وزیرتعلیم کا کہنا ہے کہ پہلی دفعہ یکساں نظام تعلیم کا نفاذ ہورہا ہے، کل وزیر اعظم یکساں تعلیمی نصاب کی باقاعدہ لانچنگ کریں گے، یکساں تعلیمی نصاب پرائیویٹ اسکولوں میں بھی نافذہوگا، پنجاب، خیبر پختونخواہ، گلگت، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں اس کا نفاذ ہوچکا ہے، سندھ میں ابھی تک اس نصاب کا نفاذ نہیں ہوا، سندھ حکومت سے استدعا ہے کہ وہ بھی قومی نصاب کے نفاذ پرعمل کرے۔کراچی: بلدیہ ٹاؤن دستی بم حملے میں زخمی 6 سالہ بچہ دم توڑ گیا جس کے بعد حملے میں جاں بحق افراد کی 13 ہوگئی، تمام میتوں کو قائد آباد شیرپائو کالونی میں سپرد خاک کردیا گیا۔پشاور: طالبان نے طور خم سرحد کو کچھ گھنٹے بند رکھنے کے بعد ہرقسم کی سرگرمیوں کے لیے بحال کردیا۔ چمن سے متصل باب دوستی گیٹ کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد طالبان نے طور خم بارڈر پر بھی مکمل کنٹرول حاصل کرلیا اور اسے کچھ گھنٹوں کے لیے بند کردیا تاہم اب اسے کھول دیا گیا ہے۔ملتان: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے، افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں نے مشاورت سے کرنا ہے۔چائلڈ پرونوگرافی کی شکایات پر کراچی کی مقامی عدالت نے ملزم عمران یونس کو 3 سال کی سزا سنا دی۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم عمران یونس کو 45 ہزار جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا، ملزم نے لڑکی کو تصاویر کے ذریعے فیملی کو بلیک میل کیا تھا، لڑکی کو بلیک میل کرنے سے فیملی ذہنی ازیت سے دو چار تھی۔
اشرف غنی استعفیٰ دے کر بیرون ملک روانہ



