امریکا میں زندگی ستمبر تک معمول پر آ سکتی ہے، ڈاکٹر فاؤچی

واشنگٹن(نیوز ڈیسک): امریکی ماہر وبائی امراض ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کا کہنا ہے، شہریوں کو ویکسین لگائے جانے کی حالیہ رفتار سے ظاہر ہوتا ہےکہ امریکہ اگست کے آخر یا ستمبر کے شروع میں عالمی وبا سے پہلے کی معمول کی زندگی پر واپس لوٹ سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس میں کورونا سے متعلق ایک آن لائن بریفنگ کے دوران ڈاکٹر فاؤچی کا کہنا تھا کہ جب 70 سے 85 فی صد امریکی آبادی کو ویکسین لگ چکی ہو گی اور لوگوں میں کورونا کے خلاف مدافعت پیدا ہو جائے گی ۔ان کا مزید کہناتھاکہ اگر اس طرح عمل ہوتا رہاتو مطلوبہ اہداف پورے ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جس شرح سے موجودہ وقت میں ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ اگر اس کی یومیہ تعداد 20 سے 30 لاکھ ہو جائے تو معاشرے کو مزید تحفظ فراہم کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا نے دیگر ملکوں کے مقابلے میں زیادہ تباہی مچائی ہے اور امریکہ سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں پہلے دس ممالک میں شامل ہے ۔



  تازہ ترین   
مشرقِ وسطیٰ میں تنازع کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں: عاصم افتخار
امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے: صدر ٹرمپ
یمنی سرحد سے متصل 2 علاقوں سے حملوں کا خدشہ، سعودی شہریوں کو الرٹ جاری
بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار، ویمنز ٹیم کا بھی محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار
سویڈن پارلیمانی انتخابات، ابتدائی نتائج کے مطابق بائیں بازو کی جماعتیں آگے
ایران کے سخت گیر دھڑے نے امریکا کے ساتھ امن معاہدہ سبوتاژ کیا، امریکی اخبار
ایران نے جنگ شروع نہیں کی، دفاع پر مجبور ہوا: مسعود پزشکیان
موٹرسائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر