پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 253 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی

کراچی (نیشنل ٹائمز)پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 253 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کو 36 رنز کی برتری حاصل ہے۔کنگسٹن میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے بریتھ ویٹ نے 97، جب کہ جیسن ہولڈر نے 58 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے عباس نے جب کہ شاہین شاہ آفریدی نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی جانب سے عمران بٹ اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا تو کیماروچ نے 11 رنز بنانے والے عمران بٹ کو بولڈ کر دیا۔ابھی قومی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ اگلے ہی اوور میں جیڈن سیلز نے عابد علی کو چلتا کر کے پاکستان کو دوسرا نقصان پہنچایا۔دو کھلاڑی آؤٹ ہونے پر بابراعظم اور اظہر کے مابین 47 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی، مشکل پچ پر اظہر علی کو متعدد چانسز ملے تاہم وہ اس کا فائدہ نہ اٹھا سکے اور 17 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہو گئے۔بابراعظم بھی زیادہ دیر وکٹوں پر نہ ٹھر سکے اور 30 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔ایسے میں فواد عالم،محمد رضوان اور فہیم اشرف نے بالترتیب 56، 23 اور 44 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کا ٹوٹل 217 رنز تک پہنچا دیا۔ ویسٹ انڈیز نے جب اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو محمد عباس نے بولنگ کنڈیشنز کا خوب فائدہ اٹھاتے ہوئے یکے بعد دیگرے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کر دیا۔ قومی ٹیم میں یاسر شاہ اور محمد عباس کی واپسی ہوئی ہے۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر