سڈنی (نیشنل ٹائمز)آسٹریلیا کو کورونا وائرس کی بدترین صورتحال کا سامنا ہے۔نیو ساوتھ ویلزمیں کورونا کے ریکارڈ 466 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ حکام نے ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔سڈنی سمیت نیو ساؤتھ ویلزمیں لاک ڈاؤن پابندیاں توڑنے والوں پر جرمانے میں 3700 ڈالر تک اضافہ کردیا گیا ہے۔دوسری جانب چین میں کورونا وائرس کے مقامی منتقلی کے نئے کیسز میں کمی آنے لگی جبکہ24 گھنٹوں کے دوران 66 نئے کیس رپورٹ ہوئے،جس میں سے مقامی منتقلی کے کیسز کی تعداد 30 تھی۔
آسٹریلیا کو کورونا وائرس کی بدترین صورتحال کا سامنا



