ساتھی کوہ پیماؤں سے جھگڑے کے بعد دنیا کے دوسرے سب سے اونچے پہاڑ کے ٹو کو اکیلے سر کرنے کے لیے نکلنے والے کوہ پیما نے مہم جوئی ختم کر کے واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔
44 سالہ روسی نژاد پولش ڈینس اروبکو کوہ پیماؤں کی اس ٹیم کا حصہ ہیں جو موسمِ سرما میں یہ پہاڑ سر کر کے نیا ریکارڈ قائم کرنا چاہتی ہے۔



