یورپ میں بدترین گرمی کے ریکارڈ ٹوٹنے لگے، درجہ حرارت 48.8ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

روم (نیشنل ٹائمز) یورپ میں گذشتہ روز تاریخ کا گرم ترین دن اٹلی میں ریکارڈ کیا گیا جہاں کا درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈسے اوپرچلا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپ کی تاریخ کا گرم ترین دن اٹلی کے جزیرے سسلی میں ریکارڈ کیا گیا اس سے قبل یورپ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 1978 میں ایتھنز میں 47.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اٹلی کے موسمیاتی معلومات کی سروس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے سیراکیوز شہر میں گرمی کی شدت سب سے زیادہ 48.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔ یہ شہر جزیرے کے جنوبی مشرقی ساحل پر واقع ہے۔گرمی کی شدت میں ریکارڈ توڑ اضافے کے باعث جنگلات کے مختلف حصوں میں آگ لگنے کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔اٹلی کے شہر سیراکوس کے میئر نے اس بارے میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث گرمی کی بڑھتی شدت نے ہمیں پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے اور اس وقت ہم مکمل طور پر ایمرجنسی کی صورتحال میں ہیں۔اٹلی کی وزارت صحت نے شدید گرمی کے باعث مختلف علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔فائر فائٹر حکام نے بتایا کہ وہ سسلی اور کلابریہ میں آگ لگنے کے 3 ہزار سے زائد واقعات سامنے آچکے ہیں۔یونانی حکام نے بھی اپنے شہریوں کو شدید گرمی کے باعث غیر ضروری سفر کرنے سے روک دیا ہے۔ یونان میں بھی درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو رہا ہے۔اسپین اور پرتگال میں بھی گرمی کی شدت بڑھنے اور ہیٹ ویو کا خطرہ ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت بجلی کی قیمتوں میں تبدیلی کا بوجھ کم آمدنی والے پاکستانیوں پر نہ ڈالے: آئی ایم ایف
وزیرِاعظم کا طارق رحمان سے رابطہ، کامیابی پر مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت دی
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اسلام آباد بزدلانہ دہشتگرد حملے کی مذمت
سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 26 دہشت گرد گرفتار
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 14 افراد جاں بحق
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ناکام، اسلام آباد کے 3 مقامات پر دھرنا جاری
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر