جرمنی کی مقبول کمپنی ایڈیڈاس نےری بوک کو امریکی کمپنی کے ہاتھوں فروخت کر دیا

نیویارک(نیشنل ٹائمز)کھیلوں کا ساز و سامان بنانے والی جرمنی کی مقبول کمپنی ایڈیڈاس نے 15 سال سے ریبوک کو اپنی ملکیت میں رکھا ہوا تھا تاہم اس کی زبوں حالی کے سبب اسے اب ایک امریکی کمپنی کے ہاتھوں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسی ہفتے اسپورٹس اشیاء بنانے والی مشہور جرمن کمپنی ایڈیڈاس نے اعلان کیا کہ وہ اپنے برانڈ ریبوک کو ایک امریکی کمپنی کے ہاتھوں 2.1 بلین یورو یا 2.5 بلین امریکی ڈالر کے عوض فروخت کرنے کا معاہدہ کر چُکی ہے۔ ریبوک 2006ء سے ایڈیڈاس کی ملکیت تھا تاہم وہ اسے کامیاب انداز سے آگے بڑھانے میں ناکام رہی۔ ایڈیڈاس کے اس اعلان کیساتھ ہی اس کے اسٹاک میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق ریبوک کی نئی مالک کمپنی ایک امریکی گروپ (ABG) ہو گا۔ اس امریکی گروپ میں فیشن ریٹیلرز جیسے کہ JC Penny Foreever 21 ، Brooks Brothers کے علاوہ میگزین ‘اسپورٹس السٹریٹڈ‘ بھی شامل ہے۔ ایڈیڈاس کے سی ای او کاسپر رورسٹڈ نے پریس ریلز میں کہا،” ملکیت میں اس تبدیلی کے ساتھ ہمیں یقین ہے کہ ریبوک برانڈ طویل المدتی کامیابی کے لیے راہ ہموار کرے گی۔‘‘ اس برانڈ کی فروخت کے اعلان کیساتھ ہی اس کے حصص میں واضح اضافہ ہوا ہے۔امریکی کمپنی اے بی جی کے کینیڈا سے تعلق رکھنے والے چیف جیمی سالٹر نے اس بارے میں ایک بیان دیتے ہوئے کہا،” ریبوک کی کامیابی کو پھر سے آگے بڑھانے کی کوششیں ہمارے لیے ایک اعزاز ہے۔ ہم اس برانڈ کی کامیابی کے لیے ریبوک کی ٹیم کیساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔‘‘ریبوک کمپنی امریکی شہر بوسٹن میں قائم ہے۔ 15 سال قبل اسے جرمن کمپنی ایڈیڈاس نے 3.1 بلین یورو یا 3.8 امریکی ڈالر میں خریدا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ جرمنی کے اس اسپورٹس جائنٹ نے دراصل اپنے امریکی حریف نائکی کے مقابلے میں کھڑا ہونے کے لیے اسے خریدا تھا۔ ایڈیڈاس کا کہنا تھا کہ ریبوک کی سیل آئندہ سال اس کی مالی صورتحال پر اثر انداز نہیں ہو گی اس کمپنی کے اسٹاک میں اس کے اعلان کی خبر پھیلتے ہی 1.6 فیصد اضافہ ہوا۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر