کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے بچوں میں اکثر بیماری کی کسی قسم کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے بچوں میں اکثر بیماری کی کسی قسم کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ایک تخمینے کے مطابق کووڈ 19 کے شکار ایک تہائی افراد میں بیماری کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔یالے اسکول آف میڈیکل ہیلتھ کی اس تحقیق میں اپریل 2021 تک شائع ہونے والی 350 سے زیادہ تحقیقی رپورٹس کے ڈیٹا کا منظم تجزیہ کرکے یہ نتیجہ نکالا گیا۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ممر افراد یا پہلے سے کسی بیماری سے متاثر لوگوں کے مقابلے میں بچوں میں کووڈ کی بغیر علامات والی بیماری زیادہ عام ہوتی ہے۔تحقیقی ٹیم کے تخمینے کے مطابق 46.7 فیصد مریض بچوں میں کسی قسم کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔محققین نے بتایا کہ یہ نتائج اس لیے بھی زیادہ تشویشناک ہیں کیونکہ بچے کسی محدود جگہ پر اپنی عمر کے بہت زیادہ بچوں کے ساتھ تعلیمی اداروں میں قریب رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسکولوں کی انتظامیہ اگر علامات کی مانیٹرنگ تک محدود رہتی ہے تو بغیر علامات والے مریض بچوں سے کووڈ 19 کے سپر اسپریڈر ایونٹس کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بغیر علامات والے مریضج بھی وائرس کو دیگر تک منتق کرسکتے ہیں جس کے باث فیس ماسک کا استعمال بہت اہمیت اختیار کرجاتا ہے، بالخصوص تعلیمی اداروں کے کھلنے پر۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے پی اے این ایس میں شائع ہوئے۔یہ نتائج اس وقت سامنے آئے ہیں جب اگست 2021 کے آغاز میں ایک امریکی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ کووڈ سے متاثر بچے اس وائرس کو اپنے گھر میں دیگر افراد میں منتقل کرسکتے ہیں۔طبی جریدے نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسین میں شائع تحقیق میں گزشتہ سال موسم گرما میں امریکی ریاست جارجیا میں ایک سلیپ اوے کیمپ میں شریک کرنے والے بچوں سے ان کے گھروں میں کورونا کے پھیلاؤ کی جانچ پڑتال کی گئی۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کیمپ میں شریک بچوں نے گھر واپسی پر کووڈ کو گھر والوں تک منتقل کردیا۔محققین نے کہا کہ تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ اسکول جانے کی عمر کے بچوں سے گھر کے افراد میں کورونا بہت آسانی سے پھیل سکتا ہے اور بالغ افراد کو بیماری کے باعث ہسپتال میں بھی داخل ہونا پڑ سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جن گھروں میں بچوں سے لوگوں تک بیماری منتقل ہوئی وہاں گھر کے آدھے افراد اس بیماری کے شکار ہوئے۔محققین نے کہا کہ بچوں سے وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کو سماجی دوری اور فیس ماسک کے استعمال سے کم کیا جاسکتا ہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع
ایران کے ساتھ معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر کو دستخط ہو سکتے ہیں، ٹرمپ
ایف بی آر نے کھانے پینے، گھریلو استعمال کی اشیاء پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر