لاہور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے سینیٹ الیکشن کے لیے حکومت پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگادیا۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ وہ کون سی سائنس ہے جس سے عمران خان اپنے 47 ووٹوں کو 53کرلیں گے؟ اس کاایک ہی راستہ ہارس ٹریٖڈنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تحریک انصاف کے مفاد کو زد پہنچتی ہے تو اصول کا جھنڈا اٹھالیتے ہیں اور جہاں انہیں فائدہ نظر آتاہے اصولوں کو گٹر میں پھینک دیتے ہیں۔واضح رہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے انتخاب کل ہوگا جس کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سخت مقابلہ ہے جب کہ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہےکہ حکومت صادق سنجرانی کو چیئرمین بنانے کےلیے ہر حربہ استعمال کرے گی
وہ کونسی سائنس ہے جس سے عمران خان اپنے 47 ووٹوں کو 53کرلیں گے؟ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ انتخاب سے قبل احسن اقبال کے بیان نے مخالفین پر سکتہ طاری کردیا



