ارشد ندیم کو وزیراعظم عمران خان نے خصوصی دعوت دیدی

اسلام آباد /لاہور(نیشنل ٹائمز) جیولین تھرو کے مقابلوں میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے محمد ارشد ندیم کو وزیراعظم پاکستان نے ملاقات کے لئے بلوا لیا۔ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلوں میں دنیا میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے پاکستانی ہیرو محمد ارشد ندیم کو وزیراعظم پاکستان نے ملاقات کے لئے اسلام آباد بلوا لیا ہے۔کھیلوں کے عالمی میلے کے جیولین تھرو ایونٹ میں ارشد ندیم نے فائنل میں پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی، ارشد ندیم 12 اگست کو وطن واپس پہنچے تھے، لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ان کا تاریخی استقبال کیا گیا، ائیرپورٹ پر صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی، اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی اور فیڈریشن کے دوسرے عہدیداروں،ارشد ندیم کے اہل خانہ اور کھیلوں سے وابستہ دوسرے حکام قومی ہیرو کے استقبال کے لیے موجود تھے۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر