اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کا مؤثر ازالہ اور مسائل کے حل کے لیے وزیراعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے وفاقی وزارتوں کے سیکریٹری صاحبان کو ہر ماہ بلوچستان کا دورہ کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعظم آفس نے کہا ہے کہ وفاقی سیکریٹری صاحبان ہر ماہ کم از کم ایک باربلوچستان خود جائیں۔وزیراعظم آفس کے مطابق اپنی وزارت، ڈویژن اور محکمے سے متعلقہ امور ترجیحی بنیاد پر حل کریں۔تمام وفاقی سیکریٹریزچیف سیکرٹری بلوچستان سے مل کر وزٹ پروگرام تشکیل دیں گے۔وزیراعظم آفس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزٹ پروگرام کے حوالے سے وزیراعظم آفس کو مطلع رکھیں گے، سیکریٹری صاحبان دورے کے بعد تفصیلی رپورٹ باقاعدگی سے بھجوائیں گے۔خیال رہے کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے حکومت کی جانب سے نمایاں اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
کہا تھا ناکپتان جوکہتاہے وہی کرتا ہے ۔۔۔ وزیراعظم کا بڑا فیصلہ ،عمران خان نے غریبوں کا دل خوش کردیا



