لاہور (نیوزڈیسک) شب معراج النبیﷺ کےتناظر میں روح پرور،ایمان افروز محافل کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لئےگئے،شبِ معراج النبیﷺ آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔رحمتوں،برکتوں والی رات معراج النبیﷺآج مذہبی عقیدت و احترام سےمنائی جائےگی، مسلمان اللہ کے حضور سربسجود ہو کر اپنےگناہوں کی معافی مانگیں گے اور حاجات کی فریاد کریں گے،فرزندان اسلام کی اکثریت مساجد میں خصوصی عبادات کرے گی،مساجد میں آنےوالے زائرین کی جان ومال کے تحفظ کےلئے ٹرپل اسٹیپ سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں ۔شبِ معراج النبیﷺ کے حوالے سےلاہور سمیت صوبہ بھر کی مرکزی مساجد کو سجانے کے علاوہ چراغاں بھی کیا جائےگا، اس رات مساجد اور گھروں میں محفل نعت،درود پاک،نوافل اور خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔جامع مسجد داتا دربار اور بادشاہی مسجد میں بھی خصوصی محافل کا انعقاد کیا جائےگا جہاں اجتماعی اور انفرادی عبادات کی جائیں گی،نعت خواں حضرات گلہائے عقیدت پیش کریں گے اور علما کرام برکتوں والی رات کی مناسبت سےتقاریر کریں گے۔محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے شب معراج النبیﷺ کو شایان شان انداز میں منانےکےلئے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔
شب معراج النبی ﷺ آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی



