’سیاست اور کھیل دو الگ چیزیں ہیں، کے پی ایل کا بھی یہی پیغام ہے‘

کے پی ایل کی وجہ سے کشمیر میں کھیلوں کو فروغ ملے گا: جہانگیر خان۔
پاکستان کے لیجنڈ اسکواش پلیئر اور کشمیر پریمیئر لیگ کی ٹیم مظفرآباد ٹائیگرز کے برانڈ ایمبیسیڈر جہانگیر خان کا کہنا ہے کہ کھیل محبت دوستی اور امن کا پیغام دیتے ہیں، کھیل اور سیاست الگ الگ چیزیں ہیں اور یہی دنیا کو کشمیر پریمیئر لیگ کا پیغام ہے۔
اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی ایل میں مظفر آباد ٹائیگرز کا برانڈ ایمبیسیڈر بننے پر خوش ہوں، کے پی ایل کی وجہ سے کشمیر میں کھیلوں کو فروغ ملے گا۔
جہانگیر خان کا کہنا تھا کہ کھیل محبت، دوستی اور امن کا پیغام دیتے ہیں اور میرا بھی ہمیشہ یہی پیغام ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر ملک میں کھیلوں کے اپنے فینز ہوتے ہیں، میرے فینز بھارت میں بھی ہیں اور ان کے لوگ کسی اور ملک کے کھلاڑی کے فین ہوں گے، اسے اسی نظر سے دیکھنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں
کشمیری ٹیلنٹ سامنے آنے سے پاکستان کو فائدہ ہو گا: فاسٹ بولر عمران خان
ہرشل گبز کے پی ایل کا حصہ بننے کیلئے آزاد کشمیر پہنچ گئے
ہرشل گبز کے بعد مونٹی پنیسر نے بھی بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا
سابق عالمی چیمپئن کا کہنا تھا کہ ہمیں کھیل کو پروموٹ کرنا ہے، حریف صرف گراؤنڈ میں ہوتے ہیں، باہر سب دوست ہوتے ہیں، یہی چیز کھیل ہمیں سکھاتے ہیں، ہمیں یہ پیغام دینا ہے کہ کھیل اور سیاست الگ الگ ہیں۔
جہانگیر خان نے کہا کہ کشمیر میں کرکٹ کی سرگرمیاں تو ابھی شروعات ہیں، مزید کام کرنا ہے اور کام کرتے رہنا ہے، کے پی ایل پہلا پلیٹ فارم ہے۔
برانڈ ایمبیسیڈر مظفرآباد ٹائیگرز نے کہا کہ کشمیر میں بہت ٹیلنٹ ہے، کرکٹ، ایتھلیٹکس، ہاکی، اسکواش اور فٹبال میں ٹیلنٹ ہے، ہمیں اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور اس کے لیے ٹیلنٹ کو سہولیات دینا ہوں گی۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر