آئی سی سی کی 128 سال بعد اولمپکس میں کرکٹ کو شامل کروانے کیلئے کوششیں تیز

کرکٹ کو لاس اینجلس اولمپکس 2028ء میں شامل کرنے کی بولی دینے کے لیے ورکنگ کمیٹی بنا دی گئی : چئیرمین گریک بارکلے
لاہور (نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے لاس اینجلس اولمپکس 2028ء میں کرکٹ کو شامل کرانے کی کوششیں تیز کردیں۔ کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کی بولی دینے کے لیے ورکنگ کمیٹی بنا دی گئی ہے، آئی سی سی کے مطابق اولمپکس 2028ء میں کرکٹ شامل کرنے سے امریکا میں موجود کرکٹ فینز کو بھی اطمینان ہوگا، کرکٹ کو 2022ء کے کامن ویلتھ گیمز میں پہلے ہی شامل کیا گیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق کرکٹ اب تک صرف ایک بار 1900ء میں پیرس اولمپکس میں شامل کی گئی تھی، کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے سے گیمز کو فائدہ ہوگا۔ آئی سی سی چئیرمین گریک بارکلے نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اولمپکس میں کرکٹ ایک اچھا اضافہ ہوگا، پوری کوشش ہے کہ 2028ء کے گیمز میں کرکٹ کو اولمپکس کا حصہ بنایا جائے اور اس کے بعد برسبین اولمپکس 2032ء اور اس کے بعد آنے والے مقابلوں میں بھی کرکٹ اولمپکس کا حصہ ہو۔

 



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر