پاکستان کی نمائندگی کرنے پر ہمیشہ فخر محسوس کرتا ہوں، شاہین شاہد آفریدی

شاہین شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کرنے پر ہمیشہ فخر محسوس کرتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹر شاہین شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچز بہت اہم ہیں، ویسٹ انڈیز میں پہلی مرتبہ کوئی ٹیسٹ میچ کھیلوں گا، ٹی ٹونٹی میں آرام کیا ہے، پرامید ہوں کہ ٹیسٹ سیریز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا، اس سیریز کے لئے انفرادی اہداف بھی بنا رکھے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل اپنی فٹنس کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کررہا ہوں، ہمارا ٹیسٹ اسکواڈ مضبوط اور تسلسل سے بہتر کارکردگی پیش کررہا ہے، یاسر شاہ اور حسن علی کی واپسی سے باؤلنگ یونٹ کا کمبی نیشن مزید بہتر ہوگیا ہے، گیانا میں بارش کے باوجود دو روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ میں بھرپور تیاری کی ہے، پریکٹس میچ میں بیٹسمین اور باؤلرز کو تیاری کا موقع ملا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کرنے پر ہمیشہ فخر محسوس کرتا ہوں، تینوں طرز کی کرکٹ میں مستقل کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرتا رہوں گا۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر