مشہور بھارتی اداکارہ برین ٹیومر کے باعث انتقال کر گئیں

بھارت کی ساؤتھ انڈین فلمون میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ برین ٹیومر کے باعث انتقال کر گئیں ہیں۔
میدیا رپورٹس کے مطابق ساؤتھ انڈین فلموں کی نامور اداکارہ شرنیا سسی شارو نے 9 اگست کو ایک نجی اسپتال میں اپنی زندگی کی آخری سانسیں لیں جبکہ ان کی موت کی وجہ ان کا برین ٹیومر تھا جس کے علاج کے دوران اداکارہ کی 11 بڑی سرجریاں ہوئیں۔ ۔
چند ہفتوں قبل اداکارہ شرنیا کووڈ19 کا شکار ہوگئی تھیں جس کی وجہ سے انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد نمونیہ اور خون میں سوڈیم لیول کی کمی کے باعث انہیں دوبارہ اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
شرنیا گزشتہ 10 برس سے برین ٹیومر میں مبتلا تھیں اور ان کی موت کے وقت اداکارہ صرف 35 سال کی تھیں۔
اداکارہ شرنیا ملالم ٹی وی کی معروف اداکارہ تھیں اور انہوں نے متعدد ٹی وی سیریلز میں اہم کردار ادا کیے تھے۔ اداکارہ کی موت پر شوبز سے وابستہ افراد نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر