کرینہ نے مداحوں کو دوسرے بیٹے کا نام بتادیا، تصویر بھی جاری

انسٹاگرام پر کرینہ کپور نے اپنی پہلی کتاب ’کرینہ کپور پریگننسی بائبل‘ لانچ کی:
بالی وڈ بیبو کرینہ کپور نے دوسرے بیٹے کا نام اور واضح تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔
گزشتہ روز انسٹاگرام پر کرینہ کپور نے اپنی پہلی کتاب ’کرینہ کپور پریگننسی بائبل‘ لانچ کی جس میں انہوں نے دورانِ حمل پیش آنے والے واقعات اور تجربات کا احاطہ کیا ہے جب کہ کتاب میں دوران حمل خوش رہنے اور دیگر مسائل کے حل بھی پیش کیے گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کتاب کے آخری چند صفحات تک اداکارہ کی جانب سے اپنے دوسرے بیٹے کو جے کہہ کر مخاطب کیا گیا، کتاب کے آخری صفحہ پر کرینہ کپور کے حمل اور حمل کے بعد کی چند تصاویر موجود ہیں۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ تصاویر میں درج کیپشن میں ہی اداکارہ کی جانب سے دوسرے بیٹے کا نام جہانگیر ہونے سے متعلق انکشاف کیا گیا ہے۔
دوسری جانب اداکارہ نے کتاب کے آخری صفحے پر دوسرے بچے کی تصویر بھی شیئر کی جس میں کرینہ کو جہانگیر پر جھکے انہیں پیار کرتے دیکھا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ کی جانب سے پہلی مرتبہ دوسرے بیٹے کی تصویر شیئر کی گئی ہے کیوں کہ اب تک مداحوں سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں بچے کا چہرہ چھپا ہوا دکھایا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر