اداکارہ میرا کا نیا شوشہ؛ ایتھلیٹ ارشد ندیم کوکرکٹربنادیا

اسلام آباد (نیشنل ٹا ئمز) لاہور: پاکستانی اداکارہ میرا نے ایتھلیٹ ارشد ندیم کوکرکٹربنادیا۔اداکارہ میرا اپنی گلابی انگلش اورخود ہی تعریفوں کے پل باندھنے کے باعث مشہور تو ہیں ہی لیکن اب ان کی ایک وڈیونے انہیں تنقید کا نشانہ بنا دیا ہے۔اداکارہ نے اولمپکس میں جیولین تھرو مقابلے میں شاندارپرفارمنس دینے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کوکرکٹرہی بنادیا۔ اداکارہ نے کہا کہ ارشد ندیم نے بہترین کرکٹ کھیلی، یہ ہمارے ہیروز ہیں، جو پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں حکومت کو ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ چاہے وہ اداکار ہوں یا پھراتھلیٹ۔ارشد ندیم نے بہترین پرفارمنس سے پاکستان کا نام روشن کیا، ان کی فارمنس میں بہت محنت اورایمانداری نظر آرہی تھی جو بہترین تھی۔واضح رہے کہ ٹوکیواولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم جیولین تھرو مقابلے کے آخری راؤنڈ تک پہنچے تھے اورپانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر