عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی سب سے خطرناک قسم ڈیلٹا نہیں بلکہ لمباڈا ہے

امریکہ(نیشنل ٹائمز)طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی سب سے خطرناک قسم ڈیلٹا نہیں بلکہ لمباڈا ہے جو اب تک دنیا کے 26 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔عالمی سطح پر اب تک یہی سمجھا جا رہا ہےکہ کووڈ19 کی سب سے خطرناک قسم ڈیلٹا ہے جس کی ابتدا بھارت سے ہوئی تھی اور جو اب تک دنیا کے بیشتر ممالک میں پھیل چکی ہے۔کورونا کی ڈیلٹا کے متعلق متعدد طبی ماہرین کہہ چکے ہیں کہ یہ خسرہ کی طرح پھیلتی اور لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔ اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا کی معلوم اقسام میں ایلفا، بیٹا اور ڈیلٹا سمیت دیگر شامل ہیں لیکن اب ہونے والی طبی تحقیق میں یہ بات بتائی گئی ہے کہ لمباڈا ممکنہ طور پر کورونا کی سب سے زیادہ خطرناک قسم ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق لمباڈا کو سب سے پہلے جنوبی امریکہ کے مختلف ممالک مثلاً چلی، پیرو، ارجنٹائن اور ایکواڈور میں شاخت کیا گیا تھا جہاں یہ پھیلنا شروع ہوئی تھی۔ ماہرین کے مطابق لمباڈا اب تک دنیا کے 26 ممالک میں پھیل چکی ہے۔ پری پرنٹ سرور (bioRxiv) میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق متعدد مالیکیولز پولی جینیٹک کو استعمال کرکے لمباڈا قسم کی جانچ کی گئی ہے۔تحقیق میں شامل طبی ماہرین کے مطابق لمباڈا کے اسپائیک پروٹین پر ہونے والی میوٹیشن RSYLTPGD246- 253N اس کے زیادہ متعدی ہونے سے منسلک ہے۔ ماہرین کے مطابق اس میوٹیشن کے باعث لمباڈا جنوبی امریکہ کے ممالک میں بہت تیزی سے پھیلی ہے۔تحقیقی رپورٹ میں اس قسم کی 2 اہم ترین وائرلوجیکل فیچرز کے بارے میں بتایا گیا ہے جو مدافعتی نظام کے ردعمل میں مزاحمت کا باعث بنتی ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اس قسم میں ہونے والی میوٹیشنز ممکنہ طور پر اسے ویکسین سے بننے وال مدافعتی ردعمل سے بچنے میں بھی مدد فراہم کرسکتی ہیں لیکن یہ بات حتمی طور پر کہنا ممکن نہیں ہے کیونکہ تاحال سائنسی بنیادوں پر اس کا ثابت ہونا ابھی تک باقی ہے۔ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔محققین کا کہنا ہے کہ دیگر اقسام کے مقابلے میں لمباڈا قسم زیادہ متعدی ہوسکتی ہے۔ اس سے قبل بھی تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ لمباڈا، ڈیلٹا اور ایپسیلون اقسام میں ایل 452 کیو آرمیوٹیشن ان کو زیادہ متعدی بناتی ہے۔



  تازہ ترین   
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر