مختلف شہروں میں بارش موسم خوشگوار ہوگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آبادسمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب ، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں پہاڑوں پر برفباری بھی متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب ،شمالی مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری ہوگی ۔ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پر مو سلادھار بارش کی توقع ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں راوالپنڈی،جہلم ، چکوال ،گوجرانوالہ،سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، بھکر، خوشاب ،سرگودھا ، جھنگ اور فیصل آباد میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔اس دوران ملتان اور ڈی جی خان میں آندھی چلنے کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا میں ہری پور، مانسہرہ،بٹگرام،ایبٹ آباد کوہستان، بو نیر، شانگلہ،پشاور، چارسدہ،مردان،صوابی ،سوات، مالاکنڈ، دیر، چترال ،ڈی آئی خان ، بنوں کرم، کوہاٹ اوروزیرستان، میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔۔ اس دوران ہری پور، مانسہرہ،بٹگرام،ایبٹ آباد ،کوہستان، بو نیر، شانگلہ، سوات،مالاکنڈ اوردیرمیں بعض مقامات پر مو سلادھار بارش کی توقع ہے۔اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر مو سلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔اس دوران بعض مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر مو سلادھار بارش ہوسکتی ہے۔کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوگی۔ اس دوران بعض مقامات پر مو سلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔سندھ میں آج بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔۔ شمالی بلو چستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، ژوب، سبی، چمن اور قلعہ سیف اللہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بلندپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر