جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

لاہور(نیوز ڈیسک)اینٹی بائیوٹک آگمینٹن، معدے کی دوا رائزک اور طاقت کی دوا سربیکس زی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے، ڈریپ کی منظوری کے بغیر ہی کئی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہےتفصیلات کے مطابق ایوان بالا میں جہاں شیخ رشید نے وزیر اعظم کو براہ ر است مہنگائی کو کم کرنے کیلئے درخواست کی تھی وہیں مہنگائی میں کمی کے بجائے مزید تیزی دیکھنے میں آرہی ہے ، شوگر کی دوا لینٹس پین کی قیمت پورے ایک ہزار بڑھ گئی، شوگر کی انسولین میں ہوشر با اضافے نے شہریوں کی زندگی دائو پر لگا دی ہے ،غریب عوام کا کہنا تھا کہ روٹی کھانے کے پیسے نہیں اتنی مہنگی ادویات وہ کیسے اور کہاں سے خریدیں ۔ معدے کی دوا رائزک کی قیمت 245 سے بڑھا کر 280 تک پہنچا دی گئی۔ طاقت کی دوا سربیکس زی 20 روپے اضافے سے 245 روپے کی ملے گی، جبکہ اینٹی بائیوٹک آگمینٹن کی قیمت 187 سے بڑھا کر 201 روپے کر دی گئی ہے، شہریوں نے ادویات مہنگی ہونے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ شوگر کے مریضوں کا انسولین کے بغیر گزارہ نہیں اور انسولین کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ ان کے لیے مالی مشکلات پیدا کرے گا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر