ایکسپورٹرز صنعت وتجارت میں ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتے ہیں، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ پنجاب

لاہور(نیوز ڈیسک) چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ تنویر الیاس نے کہا ہے کہ وزیراعظم ایکسپورٹرز اور کاروباری شخصیات کو ترویج دینے کیلئے کوشاں ہیں کیونکہ یہ صنعت وتجارت میں ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتے ہیں۔تفصیل کے مطابق پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کی جانب سے برآمدات بڑھانے کیلئے پبلک پرائیویٹ ڈائیلاگ کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر سردار تنویر الیاس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپورٹرز پنجاب کی صنعت وتجارت میں ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتے ہیں، صوبے میں ایز آف ڈوئنگ بزنس کی رینکنگ بہتر ہوئی ہے۔سردار تنویر الیاس نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی حکومت سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔ صنعت کاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے۔تقریب میں صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال، وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت اور سی ای او پبٹ ڈاکٹر ارفا اقبال نے بھی شرکت کی۔ان کا کہنا تھا کہ تاجروں کی تجاویز پر غور کریں گے اور وفاقی و صوبائی بجٹ میں شامل کرنے کی کوشش کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان ایکسپورٹرز اور کاروباری شخصیات کو ترویج دینے کے لئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ایز آف ڈوئنگ بزنس کی رینکنگ بہتر ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی حکومت سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چیمبرز اور کاروباری برادری کی تجاویز ہمارے لیے بہت اہم ہیں۔ کمیونیکیشن گیپ کو ختم کرنے کے حوالے سے پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ مسلسل کام کر رہا ہے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان:سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، 2 خواتین خودکش حملہ آور گرفتار
پاکستان جدید ٹیکنالوجی میں صفِ اول کی قوم بننے کی جانب گامزن ہے: شہباز شریف
ایران کے ہر حملے کے جواب میں ایک پل یا بجلی گھر تباہ کیا جائیگا: ٹرمپ
حوثیوں کی سعودیہ کو دھمکیاں قابل مذمت، تجارت کو نشانہ بنانا قومی سلامتی پر حملہ تصور ہوگا: پاکستان
ایس اینڈ پی نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ’منفی بی‘ سے ’بی‘ کر دی
ایران کا خطے میں امریکی اڈوں پر تابڑ توڑ حملوں، ریڈار سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ
امریکا کے مسلسل گیارہویں رات ایران پر شدید حملے، تبریز اور سیریک میں دھماکے
ٹرمپ نے سعودی عرب کیساتھ سول جوہری معاہدے کی منظوری دیدی: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر