یوسف رضاگیلانی سمیت 48 سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینٹ الیکشن میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے امیدوارا یوسف رضا گیلانی سمیت 48 سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جن میں اسلام آباد کی خواتین نشست پر کامیاب ہونے والی پی ٹی آئی کی فوزیہ ارشد بھی شامل ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کے پی سے ٹیکنوکریٹ دوست محمد خان، ہمایوں مہمند اور اقلیتی رکن گردیپ سنگھ کی بطور سینیٹرکامیابی کا اعلان کیا گیا ہے، خواتین کی نشست کیلئے ثانیہ نشتر اور فلک ناز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوا ہے۔الیکشن کمیشن نے سندھ سے شیری رحمن، فیصل سبزواری، سلیم مانڈوی والا کی کامیابی کا نوٹیکفیشن جاری کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے تاج حیدر ، فیصل واوڈا ، شہادت اعوان، جام مہتاب ڈہر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا۔سندھ سے فاروق نائیک ، سیف اللہ ابڑو ، پلوشہ خان اور خالدہ عتیق کی کامیابی کا نوٹیکفیشن بھی جاری ہوا ہے جبکہ پنجاب سے کامل علی آغا ،سیف اللہ نیازی ،افنان اللہ خان ،اعوان عباسی کی کامیابی کا نوٹیکفیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے اعجاز چوہدری ، ساجد میر اور عرفان صدیقی کی کامیابی کا نوٹیکفیشن بھی جاری کردیا۔خیبرپختونخوا سے محسن عزیز،لیاقت ترکئی، شبلی فراز کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوا۔ہدایت اللہ خان، فیصل سلیم رحمان،عطا الرحمن،ذیشان خانزادہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جار ی کر دئیے گئے ۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی ،علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے نومنتخب سینیٹرز کی کامیابی کے نوٹی فکیشنز جاری کردیے۔ الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی اور فیصل واوڈا سمیت تمام 48 نومنتخب سینیٹرز کی کامیابی کے نوٹی فکیشن جاری کردیےواضح رہے کہ 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ کے الیکشن میں اپوزیشن کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کو شکست دی تھی۔پاکستان تحریک انصاف نے یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ الیکشن میں جیت کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا تھا اور ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا کی تھی جسے الیکشن کمیشن نے مسترد کیا۔اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف نے یوسف رضا گیلانی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔



  تازہ ترین   
ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت کے نقشوں پر اتفاق کر لیا
ایران کا اربیل کے قریب امریکی نگرانی کرنے والا غبارہ مار گرانے کا دعویٰ
7 ستمبر شجاعت، غیرت اور پاک فضائیہ کے لازوال معرکوں کا تاریخ ساز دن
اسرائیلی فوج کے حملوں میں تیزی، باپ بیٹی سمیت 4 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
وطن کی فضاؤں کے محافظ پوری قوم کا فخر، ملک بھر میں یوم فضائیہ آج منایا جارہا ہے
وزیراعظم کا پاک فضائیہ کیلئے پیشہ ورانہ کامیابی اور ترقی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
بھارت کو پاکستان میں پراکسیز کے ذریعے دہشتگردی کروانے سے باز آنا ہوگا: صدر زرداری
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں حقیقی اور دیرپا امن ممکن نہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر