بھارتی کسانوں کےاحتجاج کو ساڑھے تین ماہ مکمل، برطانیہ کا معاملہ اٹھانے کا اعلان

نئی دہلی: (نیوز ڈیسک) متنازع زرعی قوانین کیخلاف احتجاج کو ساڑھے تین ماہ مکمل ہو گئے۔ بھارت میں کسانوں کا احتجاج عالمی رنگ اختیار کر گیا، برطانیہ نے معاملہ وزرائے اعظم کی ملاقات میں اٹھانے کا اعلان کر دیا جس پر بھارت کی چیخیں نکل گئیں۔بھارتی کسانوں کی گونج برطانوی پارلیمان میں، برطانوی پارلیمنٹ میں کسانوں کے معاملے پر 90 منٹ تک بحث ہوئی، برطانیہ نے معاملہ وزرائے اعظم کی ملاقات میں اٹھانے کا اعلان کر دیا۔ کسانوں سے اظہار یکجتی پر بھارت سیخ پا ہوگیا، برطانوی ہائی کمشنر کو نئی دلی میں طلب کر لیا گیا، بحث کو داخلی معاملات میں مداخلت قرار دے دیا۔لوک سبھا کے اجلاس میں بھی پنجابی رکن ہرسمرت کور بادل نے سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکار کا یہ کہنا کہ قوانین کسان کے مفاد میں ہیں، غلط ہے۔ٹکری بارڈر پر احتجاج کے دوران جان دینے والے سکھ کارکن کے خاندان نے سرکار سے انصاف اور بچوں کی کفالت کے لیے فنڈز کا مطالبہ کر دیا۔زرعی قوانین کےخلاف احتجاج کو ساڑھے تین ماہ مکمل ہو گئے ہیں۔ کسانوں نے قوانین واپس نہ لینے پر پارلیمنٹ کے باہر ٹریکٹرز لانے کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر