سعودی وژن 2030: صارفین کیلئے نئے بینکنگ نظام کے فوائد

ریاض(نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں بینکوں کے ذریعے رقم کی آسان منتقلی کے لیے رواں ماہ نیا سسٹم متعارف کرایا گیا ہے جس کی بہترین سہولتوں سے صارفین مستفید ہورہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی مرکزی بینک نے نیا سسٹم ‘فوری ادائیگی’ فعال کردیا ہے جس کے تحت ہفتہ وار تعطیلات میں بھی پیسوں کی منتقلی جاری رہے گی، اس سے قبل بینک بند ہونے کی وجہ سے یہ سہولت میسر نہیں تھی، اور عام دنوں میں رقم منتقلی میں کم از کم 3 دن بھی لگتے تھے۔نئے سسٹم کے تحت ایک بینک سے دوسرے بینک اکاؤنٹ میں رقم بھیجنے کا سلسلہ 24 گھنٹے کے اندر ہی نمٹا دیا جائے گا، جبکہ رقم منتقلی کے مراحل چند سیکینڈ میں مکمل کرلیے جائیں گے۔بیس ہزار ریال سے کم رقم محض چند لمحوں میں منتقل کی جا سکے گی،فوری سسٹم میں بینک اکاؤنٹ نمبر ’آئی بین‘ کے علاوہ دیگر طریقے بھی متعارف کرائے گئے ہیں جن میں موبائل اور شناختی کارڈ نمبر کی شرط ہوگی۔نظام کے مطابق صارف ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ 20 ہزار ریال تک منتقل کرنے کا اہل ہے۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں سال 2012 سے 2019 کے درمیان بینکنگ سیکٹر میں نمایاں ترقیاں سامنے آئی ہیں۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر