ڈائیٹنگ ذہنی صحت کے لیے مثبت قرار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایک نئی ریسرچ کے نتیجے میں یہ بات سامنے آ ئی ہے کہ مثبت غذا اور متحرک طرز زندگی مرد و خواتین کی ذہنی صحت کی بہتری میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔طبی و غذائی ماہرین کے مطابق غذا کا براہ راست تعلق انسانی ذہن سے ہے، کیا کھایا پیا جا رہا ہے اور کس قسم کی زندگی، متحرک یا غیر متحرک گزار رہے ہیں اس کا ذہنی صحت پر بہت اثر پڑتا ہے۔ماہرین کی جانب سے انسانی جسمانی صحت برقرار اور اعضاء کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مثبت غذا اور متحرک طرز زندگی تجویز کیا جاتا ہے جس کے سبب ذہنی صحت میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور انسان ڈپریشن اور ذہنی دباؤ جیسی بیماریوں سے بچ جاتا ہے۔بنگھمٹن یونیورسٹی آف نیویارک کی جانب سے کی گئی ریسرچ کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ متوازن غذا جس میں انسانی صحت کے لیے مطلوب سب ہی نیوٹرینٹس اور غذائیت موجود ہو انسانی زندگی میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ڈائیٹنگ سے مجموعی صحت سمیت ذہنی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، ایسی غذا ذہنی صحت کے لیے دوا کا اکردار ادا کرتی ہے۔محقیقین کے مطابق یہ سائنسی تحقیق سے تصدیق شدہ بات ہے کہ اچھی غذا بہتر ذہنی صحت کی ضامن ہے جبکہ مضر صحت غذا انسانی جسم سمیت ذہنی بیماریوں کا بھی سبب بنتی ہے ۔محققین کاکہنا ہے کہ غذا کا ذہنی صحت سے براہ راست تعلق متعدد تحقیق میں ثابت کیا جا چکا ہے مگر اس میں یہ بات جاننا ضروری ہے کہ ایک ہی قسم کی متوازن اور صحت بخش غذا ہر فرد کے لیے آئیڈیل قرار نہیں دی جا سکتی، ہر عمر کے فرد اور ہر جنس کے لیے یہ متوازن اور مثبت غذا کا پیمانہ مختلف ثابت ہو سکتا ہے۔اسسٹنٹ پروفیسر بیگڈہچ کے مطابق مردوں اور خواتین کی جسمانی ضروریات مختلف ہونے کے سبب غذا اور روٹین میں بھی تبدیلی کی جانی چاہیے، مرد و خواتین کے لیے مثبت غذائیں بھی مختلف ہوتی ہیں، ایک غذا کو سب ہی عمر کے فرد اور جنس کے لیے مثبت قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔اسسٹنٹ پروفیسر بیگڈہچ جو کہ ایک تصدیق شدہ ڈائیٹیشن بھی ہیں، انہوں نے رپورٹ میں ریسرچ کے نتائج سے متعلق مزید بتاتے ہوئے کہا ہے کہ 18 سال کی عمر سے لے کر 29 سال تک انسانی جسم کی غذائی ضروریات مختلف ہوتی ہیں جبکہ 30 سال کے بعد غذا میں بدلاؤ لانا نہایت لازمی ہوتا ہے، ان عمروں کے دوران ہر جنس کی مختلف غذائی ضروریات مختلف ہوتی ہیں۔5 سال کے دورانیے میں 2,600 افراد سے کھانے پینے کی عادات سے متعلق ایک آن لائن فارم پُر کروایا گیا جس کے نتیجے میں سامنے آنے والے ڈیٹا کے مطابق جو افراد اپنی غذا میں کیفین اور فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال کر رہے تھے اُن میں ڈپریشن عام اور ذہنی بیماریاں زیادہ پائی گئیں جبکہ جو افراد کیفین اور متوازن مثبت غذا اور متحرک زندگی جی رہے تھے ان میں ذہنی الجھنیں کم اور ڈپریشن بھی کم تھا۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر