لاہور سمیت بڑے شہروں میں دوہفتوں کے لیے تعلیمی ادارے بند

اسلام آباد(نیوز ڈیسک): وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، لاہور ، گجرات ، ملتان میں 15 سے 28 مارچ تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ سیالکوٹ میں بھی 15 مارچ سے 2 ہفتے کے لئے اسکول بند رہیں گے اس کے علاوہ اسلام آباد کے تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں حالات تقریباً ٹھیک ہیں ، سندھ اور بلوچستان میں 50 فیصد بچے اسکول آئیں گے جبکہ پنجاب ، خیبرپختونخوا ، آزاد کشمیر میں مسائل نظر آئے ہیں ۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ صوبائی حکومتیں حالات خراب ہونے پر اسکول بند کر سکتی ہیں ، صوبائی حکومتیں باریک بینی سے معاملات کا جائزہ لیں ۔معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ تقریحی پارک شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد میں دفاتر میں 50 فیصد حاضری پر دوبارہ اتفاق کیا گیا ہے اس کے علاوہ شادی ہال سے متعلق پالیسی برقرار رہے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ماسک کے استعمال پر مستقل روز دے رہے ہیں ، بیماری کے پھیلاؤ کے تناسب سے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگاتے رہیں گے ۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر