ایٹین خواتین کیلئے بہتر مواقع اور صنفی توازن قائم رکھنے کیلئے کوشاں ہے

اسلام آباد(نیو زڈیسک) ایٹین میں ہم خواتین کے لیے بہتر مواقع پیدا کرنے صنفی توازن قائم رکھنے کے لیے کوشاں ہیں کیوں کہ ہم صرف باتوں پر نہیں بلکہ عملی کام پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم یہاں ان تمام خواتیں کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں جو مثبت تبدیلی پر یقین رکھتی ہیں۔ جو کچھ بہتر کرنا چاہتی ہیں اور زندگی کے تمام شعبوں میں آگے بڑھنے کا عزم رکھتی ہیں۔گزشتہ روز ایٹین اور ایچ بی ایل نے ایٹین کے ممکنہ خریداروں کو ایچ بی ایل اسلامک ہاؤسنگ فنانس کی بہترین سہولت مہیا کرنے کے لئے اسٹریٹجک شراکت داری کی ہے۔ یہ شراکت داری ریڈ ٹیپ کی رکاوٹوں کو توڑنے اور ہاؤسنگ یونٹس کے لئے مالی معاونت حاصل کرنے کے طریقوں کی پیش کش کر کے خریداروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے ایٹین کے اسٹریٹجک اہداف کے عین مطابق ہے۔ اس شراکت داری کو ایٹین اور ایچ بی ایل کی شریعت تعمیل مصنوعات کی باقاعدہ پروموشنز کے ذریعے دکھایا جائے گا۔ایٹین مصر میں مقیم اورا ڈویلپرز، اور پاکستان کے سیف گروپ اور کوہستان بلڈرز (کے بی ڈی) کا ایک خصوصی مشترکہ رئیل اسٹیٹ منصوبہ ہے۔ نیو اسلام آباد بین الاقوامی ہوائی اڈے سے صرف 10 منٹ پر واقع، اس عظیم الشان منصوبے نے جڑواں شہروں میں مرکزی مقام حاصل کیا ہے۔ نفاست کو سہولت کے ساتھ مربوط کرنے کے مقصد کے ساتھ، ایٹین آپ کے شاہانہ طرز زندگی کے خواب کو حقیقت میں بدل دیتا ہے۔ایچ بی ایل پاکستان کا سب سے بڑا بینک ہونے کے ناطے پاکستان کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر اپنے وسیع پیمانے پر رسائی اور نیٹ ورک کی پیش کش کرے گا تاکہ آگاہی پیدا کی جاسکے اور ایٹین کے خریداروں کے ذریعے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے امکانات میں اضافہ کیا جا سکے۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر