بابراعظم اور محمد رضوان کی شاندار شراکت داری، انگلینڈ کیخلاف طویل ترین شراکت داری کا ریکارڈ قائم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں 179 رنز کی بے مثال شراکت داری قائم کی۔ یہ پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف لمبی ترین شراکت داری تھی۔اس سے قبل یہ ریکارڈ سابق اوپنر رمیز راجہ اور سابق مڈل آرڈر بلے باز سلیم ملک کے پاس تھا۔ انہوں نے 1987 میں 167 رنز اسکور کئے تھے۔ لیجنڈری بلے بازمحمد یوسف اور یونس خان نے بھی سنہ2006 میں 167 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔مجموعی طور پریہ23ویں اور تیسری وکٹ پر ساتویں لمبی ترین پارٹنر شپ تھی۔پاکستانی بلے بازوں کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں لمبی ترین شراکت داری کا ریکارڈ امام الحق اور فخر زمان کے پاس ہے۔ انہوں زمبابوے کے خلاف 2018 میں پہلی وکٹ کے نقصان پر 304 رنز بنائے تھے۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر