لیونل میسی کے نجی طیارے کو بم کی اطلاع پر روک لیا گیا

بیونس آئرس(نیشنل ٹائمز) اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے نجی طیارے کو بم کی اطلاع پر روک لیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لیونل میسی اپنے کلب سے نیا معاہدہ طے پانے کے بعد چھٹیاں گزارنے کے لیے امریکہ جا رہے تھے کہ ایک شخص نے ان کے نجی طیارے میں بم رکھنے کا دعوی کر دیا۔بم کی اطلاع پر میسی کا طیارہ ائرپورٹ پر روک لیا گیا تاہم سیکیورٹی حکام کی طرف سے طیارہ کلیئر قرار دینے کے بعد میسی سفر پر روانہ ہو گئے۔ واقعے کی وجہ سے ائرپورٹ پر طیاروں کی لائنیں لگ گئیں تھیں۔اس سے قبل بین الاقوامی فٹبالر لیونل میسی کے بارسلونا سے نئے معاہتے میں ان کی تنخواہ میں 50 فیصد کمی کر دی گئی۔لیونل میسی اور بارسلونا کے درمیان نیا معاہدہ سامنے آ گیا جس میں میسی کی تنخواہ کم کر دی گئی اور اب میسی تنخواہ کی مد میں 40 کروڑ کے بجائے 20 کروڑ ماہانہ لیں گے۔نئے معاہدے کے مطابق میسی بارسلونا سے مزید 5 سال کھیلیں گے اور لیونل میسی رضا مندی کے بعد اب جلد نئے معاہدے پر دستخط کر دیں گے۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر