پاکستان اور بھارت کے مابین ٹیسٹ کرکٹ قصہ پارینہ بن گئی

دبئی(نیشنل ٹائمز)پاکستان اور بھارت کے مابین ٹیسٹ کرکٹ قصہ پارینہ بن گئی ۔دوسری ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھی روایتی حریفوں کے درمیان کوئی سیریز نہیں ہوگی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اگلے دورانیے کی تفصیل جاری کردی جس میں پوائنٹس سسٹم کے ساتھ ٹیموں کے ہوم اینڈ اوے حریفوں کی تفصیلات بھی شامل ہیں، ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا کوئی نام و نشان نہیں ہے۔ نئے دورانیے میں پاکستان ٹیم آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گی جبکہ سری لنکا، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز سے اوے سیریز کھیلے گی۔ آئی سی سی کے قائم مقام چیف ایگزیکٹیو جیف ایلرڈائس نے کہاکہ ہمیں گذشتہ ایڈیشن سے جو فیڈ بیک ملا اس کے تحت پوائنٹس سسٹم کو آسان بنانے کی ضرورت تھی، کرکٹ کمیٹی نے اس معاملے کا جائزہ لیا اور پوائنٹس سسٹم کو مزید سادہ بنایا،اب ہر میچ میں فتح کی بنیاد پر پوائنٹس ملیں گے چاہے جتنے بھی میچز کی سیریز کھیلی جائے۔یاد رہے کہ نئے دورانیے میں بھی خود ساختہ بگ تھری انگلینڈ، بھارت اور آسٹریلیا ہی 3 سے زائد میچز کی سیریز کھیلیں گے،باقی ٹیموں کی زیادہ تر 2، 2 میچز کی سیریز شیڈول ہیں،اس میں سے چند ہی 3 میچز پر مشتمل ہوں گی، بنگلہ دیش واحد ٹیم ہے جس کی اگلے دورانیے میں تمام 6 سیریز 2، 2 میچز پر مشتمل ہیں۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر