پسنی میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے کیپٹن اور سپاہی شہید

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز ) دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے کیپٹن آفان مسعود اور سپاہی بابر زمان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع پسنی میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے کیپٹن اور سپاہی شہید ہوگئے۔ دہشت گردوں نے پسنی میں واقع خدابخش بازار میں فورسز کی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں میں شہید ہونے والے کیپٹن آفان مسعود اور سپاہی بابر زمان شامل ہیں، واقعے کے سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی، جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، اس دوران بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد ہوا ہے۔ پاک فوج کا کہنا ہے کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں کرنے والے عناصر کو ملک دشمن ایجنسیوں کی مدد حاصل ہے، ملک دشمن عناصر بلوچستان میں سخت محنت سے حاصل کئے گئے امن وخوشحالی کو سبوتاژ نہیں کر سکتے، سیکیورٹی فورسز ہرقیمت پر اس طرح کی گھناونی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر