لوگوں کو پتہ ہی نہیں کتنا بڑا مسئلہ سامنے آنے والا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لوگوں کو پتہ ہی نہیں کتنا بڑا مسئلہ سامنے آنے والا ہے، 1960سے 2010تک جتنا اسلام آباد بڑھا اتنا 2010سے 2020تک پھیلا، اسلام آباد جس تیزی سے پھیل رہا ہے ہم نے تبدیلیاں نہ کیں تو ٹریفک اور ماحولیاتی آلودگی کے مسائل سامنے آئیں گے، گرین ایریا ختم ہوجائے گا آرگنائزیشن کے بہت سنگین خطرات ہیں، نئی تعمیر ہونے والی سڑکیں شہر میں ٹریفک مسائل کم کرنے کا سبب بنیں گی۔بدھ کو اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لوگوں کو پتہ ہی نہیں کتنا بڑا مسئلہ سامنے آنے والا ہے۔ 1960سے 2010تک جتنا اسلام آباد بڑھا اتنا 2010سے 2020تک پھیلا۔ اسلام آباد جس تیزی سے پھیل رہا ہے ہم نے تبدیلیاں نہ کیں تو ٹریفک اور ماحولیاتی آلودگی کے مسائل سامنے آئیں گے۔ گرین ایریا ختم ہوجائے گا آرگنائزیشن کے بہت سنگین خطرات ہیں۔ نئی تعمیر ہونے والی سڑکیں شہر میں ٹریفک مسائل کم کرنے کا سبب بنیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کا گرین کور کم ہوگیا ہے اسلام آباد کا ماسٹر پلان بنانے کی ضرورت ہے۔ گرین ایریاز کو بچایا جائے۔ خالی جگہوں پر درخت لگائے جائیں اس سے ماحول بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں قبضہ گروپ کو ختم کیا جائے گا۔ قبضہ گروپ کو کسی کا خوف نہیں کیونکہ اس کام میں پیسہ زیادہ کم اور سزا کم ہے۔ اسی لئے قبضہ مافیا تیزی سے بڑھ رہا ہے ان کے خاتمے کے لئے نیا قانون لارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا تیزی سیاربنائزڈ ہونے والا ملک ہے۔ لاہوربھی دس سال میں ڈیڑھ گنا پھیلا ہے اس شہر میں ماحولیاتی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ شہر کی صفائی پر توجہ دے رہے ہیں شہر میں جنگلات کو بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں نئے پارکس بنائیں گے موجودہ پارکس کو محفوظ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آئی تو سی ڈی اے پانچ ارب کے خسارے کے ساتھ چل رہا تھا اب سی ڈی اے کے اکائونٹ میں 36ارب روپے موجود ہیں۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر