سعودی عرب: ملازمت کا نیا معاہدہ، غیرملکیوں کیلئے ایک اور وضاحت آگئی

ریاض(نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں ملازمت کے نئے قوانین کا نفاذ 14 مارچ سے ہونے جارہا ہے، اس حوالے سے وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود نے ایک اور وضاحت جاری کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود کا کہنا ہے کہ نیا معاہدہ نجی اداروں کے تمام غیرملکی ملازمین پر لاگو ہوگا، کارکنان نئے قوانین آن لائن پلیٹ فارم ابشر اور قوی پر دیکھ سکیں گے۔نئے معاہدے سے متعلق دیگر نکات بتاتے ہوئے وزارت نے کہا کہ نئے قوانین کے تحت غیرملکی کارکن آجر کی منظوری کے بغیر بھی ایک ادارے سے دوسرے ادارے میں منتقل ہوسکتا ہے۔اسی طرح خروج وعودہ نکالنے کے لیے آجیر، آجر کا محتاج نہیں ہوگا، صرف مطلع کرنے کی پابندی ہوگی۔متعلقہ وزارت کے مطابق غیرملکی ملازمین ملازمت کا معاہدہ مکمل ہونے پر آجر کی منظوری کے بغیر سعودی عرب سے سفر کرسکتا ہے، کارکن کو آجر کے یہاں 12 ماہ تک ملازمت کرنا ہوگی۔نئے قوانین کے تحت آجر اور اجیر کو ملازمت کا مصدقہ معاہدہ کرنا ہوگا۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر