اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)برائلر مرغی کے گوشت کےریٹ میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔برائلر مرغی کے گوشت کی آسمان سے باتیں کرتی قیمت بالآخر نیچے آنا شروع ہو گئی،مرغی کے گوشت کی قیمت ایک بار پھر کم کر دی گئی، اس بار برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 4 روپے فی کلو کمی کی گئی جس کے بعد برائلر مرغی کا گوشت 226 روپے سے کم کر 222 روپے فی کلو ہو گیا۔ زندہ مرغی کا ہول سیل ریٹ 143 اور پرچون ریٹ 151 روپے فی کلو مقرر کیا گیا جبکہ فارمی انڈوں کا 155 روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ جاری ہوا جبکہ انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 4530 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
برائلر مرغی کے گوشت کےریٹ میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری



