افغانستان سے شہر قائد پہنچنے والے 22 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

کراچی(نیشنل ٹائمز) افغانستان سے شہر قائد پہنچنے والے 22 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ حکومت سندھ کے محکمہ صحت نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ 22 افراد میں ایک خاتون اور چار بچے شامل ہیں۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ تمام افراد کو دنبہ گوٹھ میں قائم قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔گزشتہ دنوں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے کراچی آنے والی پرواز کے 17 مسافروں میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائےا طلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ دنوں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ کورونا بھارتی قسم یہاں افغانستان سے پہنچی ہے۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر