تاجکستان، دوشنبے میں ’ایس۔سی۔او‘ وزرا خارجہ کونسل کا اجلاس

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس۔سی۔او) کی وزرا خارجہ کونسل کے دوشنبے، تاجکستان میں 13 تا 14 جولائی 2021 کو منعقدہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو ’ایس۔سی۔او‘ وزرا خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کی دعوت تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین مہرالدین نے دی ہے جو اس اجلاس کی میزبانی اور صدارت کررہے ہیں۔ ’ایس۔سی۔او‘ کے رکن ممالک کے وزرا خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ’ایس۔سی۔او‘ وزرا خارجہ کونسل کے اجلاس میں اہم علاقائی اور عالمی امور پر پر تبادلہ خیال کیاجائے گا جبکہ اُن دستاویزات پر غور کیاجائے گا جنہیں سربراہان مملکت کی کونسل کے آئندہ اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کیاجانا ہے۔دوشنبے میں ’ایس۔سی۔او‘ وزرا خارجہ کونسل کے اجلاس میں مختلف دستاویزات زیرغور آئیں گی جنہیں ستمبر 2021 میں سربراہان مملکت کی ’ایس۔سی۔او‘ کونسل کے اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کیاجائے گا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اجلاس کے موقع پر شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے اپنے ہم مناصب سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ’ایس۔سی۔او‘ کے افغانستان پر رابطہ گروپ کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے جو وزارتی سطح پر منعقد ہورہا ہے۔ وزیر خارجہ افغانستان میں صورتحال پر پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے اور پرامن انداز میں مذاکرات کے ذریعے سیاسی تصفیہ کے ناگزیر ہونے پر زور دیں گے۔ وزیر خارجہ ’ایس۔سی۔او‘ ممالک کے وزرا خارجہ سے تفصیلی بات چیت کریں گے اور افغان امن عمل ، خطے میں پائیدار امن واستحکام کی پاکستان کی جانب سے حمایت کو اجاگر کریں گے۔ ’ایس۔سی۔او‘ کے بڑے مقاصد میں رکن ممالک میں باہمی اعتماد اورہمسائیگی کے اچھے تعلقات کو فروغ دینا، علاقائی تعاون کی مضبوطی، سلامتی واستحکام کے علاوہ ایک ایسا فریم ورک تشکیل دینا شامل ہے جس کے ذریعے سیاسی، تجارتی ومعاشی، ثقافتی، سائنس وٹیکنالوجی، تعلیم، توانائی، ٹرانسپورٹ، سیاحت، ماحولیاتی تحفظ جیسے شعبوں میں موثر تعاون کی راہ ہموار ہو۔ ’ایس۔سی۔او‘ رکن ممالک میں گہرے تاریخی اور ثقافتی روابط کو مزید بڑھانے کا ایک اہم فورم ہے جو ان تعلقات کو مضبوط معاشی بنیادیں فراہم کرتا ہے اور علاقائی تجارت و ٹرانزٹ راہداری کے طورپر پاکستان کے فروغ کا ذریعہ ہے۔ 2017 میں رکن بننے کے بعد پاکستان ’ایس۔سی۔او‘ کے مختلف میکنزمز میں بھرپور شرکت کے ذریعے ’ایس۔سی۔او‘ کے کثیرالشعبہ جاتی ایجنڈے کے حصول کے لئے فعال کوششیں کرتا آرہا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد ایران پہنچ گیا، اہم سفارتی پیش رفت متوقع
امریکی صدر کا ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ، سیز فائر میں توسیع سے انکار
جوہری صلاحیت توانائی کیلئے استعمال کرنا ہمارا حق، حقوق پر سمجھوتا نہیں ہوگا: اسماعیل بقائی
ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ، ہر گھنٹے بعد بجلی بندش سے شہری اذیت میں مبتلا
وزیرِ اعظم شہباز شریف سرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے
یو اے ای اور ایرانی حکام کا رابطہ، کشیدگی میں کمی پر تبادلہ خیال
سعودی عرب کا پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ میں توسیع
مذاکرات جاری، صدر ٹرمپ تہران سے چھوٹی نہیں جامع ڈیل چاہتے ہیں: جے ڈی وینس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر