ملتان ، پاکستان پوسٹ کے پہلے ایمازون فل فلمینٹ اینڈ فیسیلیٹیشن سینٹر کے افتتاح کی تیاریاں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پوسٹ ملک کے پہلے ایمازون فل فلمینٹ اینڈ فیسیلیٹیشن سینٹر (اے ایف ایف سی)کا افتتاح عید کے بعد ملتان میں کیا جائے گا، نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے پاکستانی مصنوعات کی ایمازون تک رسائی حاصل کرنے کے لئے انتھک کوششیں کی ہیں ، اور پاکستان پوسٹ اس ہدف کے حصول کے لئیکافی محنت سے کام کر رہی ہے، وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت یہ خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں،وزارت پوسٹل سروسز حکام کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے حکم دیا تھا کہ پاکستانی مصنوعات کو کسی نہ کسی طریقے سے بین الاقوامی مارکیٹ میں رسائی مل جائے ، حکام کے مطابق جنرل پوسٹ آفس ڈیرہ اڈہ میں ایمازون فل فلمینٹ اینڈ فیسیلیٹیشن سینٹرکا بیشتر کام مکمل ہوچکا ہے جس کا افتتاح عید الاضحی کے بعدکیا جائے گاجب کہ جی پی او ملتان میں ایمازون کا گودام بھی قائم کیا جائے گا، اس کے علاوہ بہاولپور ، رحیم یار خان ، مظفر گڑھ ، ساہیوال اور جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع میں گوداموں کے ساتھ ایمازون سینٹرز قائم کرنے کا کام بھی جاری ہے۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر