پشاور(نیشنل ٹائمز ) پشاور ائیرپورٹ کے اطراف صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے باعث گندگی پر منڈلانے والے پرندے جہازوں سے ٹکرانے کی وجہ بن رہے ہیں،پرندے ٹکرانے سے جہاز اور مسافروں کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ ائیرپورٹ منیجر کے مطابق ضلعی انتظامیہ ائیرپورٹ کے اطراف کچرے کو ٹھکانے اور صفائی کے انتظامات کو یقینی بنائے، ریسٹورنٹ اور گوشت کی دکانوں کو صفائی ستھرائی کا پابند کرے عیدالاضحی بھی قریب ہے اسکے لئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں۔
پرند وں کے جہازوں سے ٹکرانے کی وجہ،پشاور ائیرپورٹ کے اطراف صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات



