کراچی(نیشنل ٹائمز)چیئرمین نادرا نے کراچی میں ریجنل ہیڈ آفس کے دورے کے موقع پر ایجنٹ مافیا کے ساتھ ملی بھگت اور خواتین کے ساتھ ناروا سلوک پر 39 ملازمین کومعطل کر دیا۔چیئرمین نادرا نے کراچی میں ریجنل ہیڈ آفس اور مختلف نادرا دفاتر کے ہنگامی دورے کئے۔ طارق ملک نے کراچی میں نادرا دفاتر کی کارکردگی بہتر اور مؤثر بنانے کے لئے نئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ چیئرمین نادرا نے سائلین سے ان کے مسائل دریافت کئے اور موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ طارق ملک نے ملازمین سے ان کی کارکردگی کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔
چیئرمین نادرا نے کراچی میں ریجنل ہیڈ آفس کے دورے کے موقع پر 39 ملازمین کومعطل کر دیا



