اسلامی کتب کے اشاعتی ادارے دارالسلام نے پنجابی زبان میں قرآن مجید کا ترجمہ شائع کردیا

لاہور(نیشنل ٹائمز) اسلامی کتب کے اشاعتی ادارے دارالسلام نے پنجابی زبان میں قرآن مجید کا ترجمہ شائع کردیا۔دارالسلام انٹرنیشنل کے مینجنگ ڈائریکٹر عبدالمالک مجاہد کا کہنا ہے کہ ادارے نے پنجابی زبان میں قرآن مجید کا ترجمہ شائع کردیا، اس سے قبل 28 عالمی زبانوں میں قرآن مجید کے تراجم شائع کیے گئے، پنجابی زبان میں قرآن مجید کا ترجمہ وقت کی اہم ضرورت تھی جسے اب پورا کیا گیا ہے۔ عبدالمالک مجاہد نے کہا کہ سب سے زیادہ قرآن مجید کے تراجم کنگ فہد ہولی قرآن کمپلیکس سعودی عرب نے کیے جبکہ دارالسلام قرآن مجید کے 29 تراجم کے بعد دنیا کا دوسرا بڑا ادارہ ہے، پاکستان میں ساٹھ فیصد لوگ پنجابی زبان سمجھتے اور بولتے ہیں، پنجابی پوری اسلامی دنیا میں تیسری، برصغیر کے مسلمانوں میں دوسری اور دنیا میں نویں بڑی زبان کا درجہ رکھتی ہے اس لیے پنجابی زبان میں ترجمہ کرنا ضروری تھا۔ مینجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ قرآن پاک کا پنجابی زبان میں ترجمہ دیگر زبانوں کی طرح کوئی آسان کام نہ تھا, اس کے پیچھے کئی برس کی محنت اور پنجابی کے خاص اسلوب کو اختیار کرنا ضروری تھا، دنیا بھر میں بائبل کے اب تک ہزاروں زبانوں میں تراجم ہوچکے ہیں مگر قرآن مجید کے اب تک 110 تراجم ہی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان حالات میں ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ زبانوں میں قرآن مجید کے تراجم شائع کیے جائیں، قرآن مجید کا پنجابی میں ترجمہ کرنے کی سعادت پروفیسر روشن خان کاکڑ کو حاصل ہوئی ہے جبکہ ان کے معاون رائے شہزاد ہیں۔ ترجمہ گذشتہ سال نومبر میں مکمل ہوا تھا اور شائع ہونے کے بعد اب مارکیٹ میں دستیاب ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد ایران پہنچ گیا، اہم سفارتی پیش رفت متوقع
امریکی صدر کا ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ، سیز فائر میں توسیع سے انکار
جوہری صلاحیت توانائی کیلئے استعمال کرنا ہمارا حق، حقوق پر سمجھوتا نہیں ہوگا: اسماعیل بقائی
ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ، ہر گھنٹے بعد بجلی بندش سے شہری اذیت میں مبتلا
وزیرِ اعظم شہباز شریف سرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے
یو اے ای اور ایرانی حکام کا رابطہ، کشیدگی میں کمی پر تبادلہ خیال
سعودی عرب کا پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ میں توسیع
مذاکرات جاری، صدر ٹرمپ تہران سے چھوٹی نہیں جامع ڈیل چاہتے ہیں: جے ڈی وینس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر