وفاقی حکومت نے نیشنل ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ بورڈ کی تشکیل کردی ،وزیراعظم چیئرمین ہوں گے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز )وفاقی حکومت نے نیشنل ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ بورڈ کی تشکیل کردی ،وزیراعظم عمران خان بورڈ کے چیئرمین ہوں گے ، بورڈ میں وفاقی وزراء ،مشیر تجارت ،وفاقی سیکرٹری سمیت نجی شعبے کے مالکان بھی شامل ،وزارت تجارت نے بورڈ کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ تفیصلات کے مطابق جمعہ کو وزارت تجارت کی جانب سے نیشنل ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ بورڈ کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان نیشنل ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ بورڈ کے چیئرمین ہوں گے جبکہ بورد ممبران میں وفاقی وزیر خزانہ ،و فاقی وزیر منصوبہ بندی ،وفاقی وزیر توانائی ،وفاقی وزیر صنعت وپیداوار، وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی ، مشیر تجارت ، گورنر اسٹیٹ بینک ، چیئرمین ایف بی آر،چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ،سیکرٹری خزانہ ، سیکرٹری تجارت، صدر ایف پی سی آئی ، چیئرمین پاکستان بزنس کونسل ، صدر اوورسیز چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری شامل ہوں ہیں ۔نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ اجلاسوں میں سرمایہ کاری ونجی شعبے کے مالکان کیلئے خصوصی دعوت دی جائے گی۔نوٹیفکیشن میں بورڈ کے ٹی اوآرز بھی جاری کئے گئے ہیں ۔ ٹی اوآرز کے مطابق بورڈ برآمدات بڑھانے کیلئے حکومتی پالیسیوں کی مانیٹرنگ کا کام کرے گا، برآمدات میں مسابقت بڑھانے کے سٹریٹجک رہنمائی فراہم کرے گا ، تجارتی پالیسی پر عمل درآمد اور پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔(م ا)



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر