وفاقی دارالحکومت میں دوشیزہ پر تشدد میں ملوث مرکزی ملزم عثمان مرزا جنسی ہراسگی و تشددکا ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز )وفاقی دارالحکومت میں دوشیزہ پر تشدد میں ملوث مرکزی ملزم عثمان مرزا جنسی ہراسگی و تشددکا ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا،ملزم جنسی تشدد اور بلیک میلنگ کے درجنوں واقعات میں ملوث ہے ،ملزم کے خلاف رواں سال 30اپریل کو تھانہ سہالہ میں شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ بھی درج ہے ،دوران تفتیش ملزم کے موبائل فون سے مزید ویڈیوز برآمد ہوئیں جن میں ملزم جوان لڑکے اور لڑکیوں سے جنسی زیادتی کرتے ہوئے دکھائی دیتا ہے جبکہ پولیس نے اس کیس میں گینگ کے پانچویں ملزم بلال مروت کو بھی گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گولڑہ کے علاقے ای الیون ٹو میں نوجوان لڑکی کو برہنہ کر کے اس پر تشدد کرنے والے گینگ کے مرکزی ملزم عثمان کے موبائل فون سے بھی مزید ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں جس میں ملزم نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں سے غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوئے انہیں تشدد کا نشانہ بناتا ہے اوربعض ویڈیوز میں ملزم مبینہ طور پر لڑکیوں اور لڑکوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بھی نظر آیا،موبائل فون فرانزک کیلئے بھجوا دیا گیا ہے ۔ملزم عثمان وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر آئی ایٹ کا رہائشی ہے اوراس نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر ایک گینگ بنا رکھا ہے ، اس گینگ کے ارکان نوجوان لڑکے لڑکیوں کو ٹریپ کرنے کی نیت سے اپنے فلیٹس میں جگہ فراہم کرتے تھے جس کے بعد وہاں چھاپہ مار کر رنگے ہاتھوں ان کی برہنہ ویڈیوز بنا کر بھتہ وصولی کیلئے بلیک میل کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بناتے تھے ۔دوسری جانب پولیس نے عثمان مرزا گینگ کے پانچویں رکن کو بھی گرفتار کر لیا ہے جس کی شناخت پریڈ کے مطابق تفصیلات جاری کی جائیں گی ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی اور لڑکے کا بیان بھی قلمبند کیا جائے گا تا کہ کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے اسے منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے ۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر