مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کارشتہ سابق چیئرمین احتساب بیوروسیف الرحمان کی بیٹی سے طے پاگیا

لندن (نیشنل ٹائمز) سابق وزیراعظم نوازشریف کے نواسے اورمسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازشریف کے صاحب زادے جنید صفدر کا رشتہ احتساب بیورو کے سابق چیئرمین سیف الرحمان کی بیٹی سے ہونا قرار پا گیاجس سلسلے میں باضابطہ تقریب آئند ہ چند روز میں لندن میں ہوگی تاہم ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث والدین کیپٹن (ر)محمد صفدراور مریم نواز منگنی کی تقریب میں شرکت مشکل ہوجائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازشریف کے صاحب زادے جنید صفدر کی منگنی احتساب بیورو کے سابق چیئرمین سیف الرحمان کی بیٹی سے ہونا قرار پا گئی ہے جس سلسلے میں آئند ہ چند دنوںمیں لندن میں باقاعدہ تقریب منعقد ہوگی جس میں دونوں اطراف سے خاندان کے افراد کے علاوہ قریبی عزیزواقارب شرکت کرینگے تاہم ایک بات یہ ہے کہ ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث والدین کیپٹن (ر)محمد صفدراور مریم نواز منگنی کی تقریب میں شرکت نہیں کر پائیں گے کیونکہ اس حوالے سے انہیں حکومتی اجازت چاہیے ہوگی۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لئے کوششیں شروع کردی ہیں تاکہ اپنے صاحبزادے کی منگنی کی تقریب میں ذاتی طور پر شرکت کرسکیں ۔خاندانی ذرائع کے مطابق جنید صفدر کی منگیتر یونیورسٹی کالج آف لندن کی فارغ التحصیل ہیں۔ رشتے کی بات چیت بیگم کلثوم نواز نے اپنی وفات سے قبل طے کرا دی تھی۔واضح رہے کہ سیف الرحمن نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شامل رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر