خواجہ سراؤں کے لیے ملتان میں پہلی بار باقاعدہ تعلیم کا آغاز

ملتان(نیشنل ٹائمز) خواجہ سراؤں کے لیے ملتان میں پہلی بار باقاعدہ تعلیم کا آغاز کیا گیا ہے۔ پہلا اسکول کھلنے پر 18خواجہ سراؤں نے داخلہ لیا ہے۔ وزیر برائے اسکول ایجوکیشن مراد راس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہم نے خواجہ سراؤں سے تعلیم پر کافی بات چیت کی ہے۔ ان کے لیے الگ اسکول بنانے کی ضرورت اس لیے پیش آئی کیونکہ یہ دوسروں کے ساتھ اسکول آنے کے لیے تیار نہیں تھے۔اس منصوبے کا مقصد ٹرانس جینڈرز میں تعلیم کو فروغ دینا ہے۔ ٹرانس جنڈرز ہمارے معاشرے کا ایک بہت بڑا حصہ ہیں جس کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔پاکستان میں پہلی بار ان کی تعلیم کے لیے اسکول بنایا گیا ہے۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ انھیں محتلف ہنر بھی سکھائے جائیں گے جیسے سلائی، کھانا پکانا وغیرہ تا کہ یہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ حود مختاربھی ہو سکیں۔ گزشتہ برس اگست میں ٹرانس جینڈرز کے لیے گورنمنٹ کالج لاہور میں ہر شعبے پر نشیستیں مخصوص کی گئی تھیں۔ ٹرانس جینڈر علیشا شیرازی نے اس منصوبے میں بطور مشیر کام کیا ہے۔ اب تک ٹرانس جینڈر میں علیشا شیرازی نے ایم فل کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنی تعلیم لڑکوں کے اسکول سے ہی حاصل کی ہے۔ علیشا شیرازی اقوام متحدہ کے ساتھ بھی کام کر چکی ہیں اوردعا گو ہیں کہ ٹرانس جینڈر کو بھی معاشرے میں مکمل حقوق دیئے جائیں۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر